Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا دل کا آپریشن ہوا‘ ڈاکٹر نے تین گولیاں زیر استعمال لانے کو کہا۔ جو میں استعمال کررہا ہوں۔ ان گولیوں کے استعمال سے میرا منہ خشک رہنے لگا‘ پیاس بڑھ گئی‘ جسم میں جلن‘ نیند کا نہ آنا اور کمزوری بڑ ھ گئی۔پھر مجھے ایک صاحب نے درج ذیل ٹوٹکے آزمانے کو کہا۔1۔ بہیدانہ رات کو بھگو کر صبح اس کا پانی دیسی شکر ملا کر پینا۔ 2۔ بغیر بالائی دودھ میں بادام روغن (آدھ چمچ) ڈال کر سہہ پہر کو پینا اور تربوز کا استعمال۔ 3۔ منقیٰ، ملٹھی، بادام، الائچی خورد ہم وزن لے کر پیس کر ایک چمچ منہ میں رکھنا، برائے پیاس وغیرہ۔ ان کے استعمال سے میرے منہ کی خشکی‘ پیاس اور میں جسم میں جلن ختم ہوگئی۔ جس کو بھی جسم میں جلن اور کمزوری ہو اس کیلئے یہ ٹوٹکے لاجواب ہیں۔ دل کی شریانیں کبھی بند نہ ہوں گی: دل کی شریانیں کبھی بند ہوں اس کیلئے ایک گھیا کدو کے ایک کپ پانی میں (کدو کاٹ کر پانی میں ابال لینا) شہد ایک چمچ ڈال کر استعمال کریں اس سے دل کی شریانیں کھلی رہیں گی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! آپ جیسے حضرات کا موجود ہونا اللہ پاک کی بہت بڑی رحمت ہے۔ اللہ پاک آپ کو عافیت عطا فرمائے اور اپنی حفط و امان میں رکھے۔ آمین۔ (محمدسلیم‘ فیصل آباد)