Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم آپ کو‘ عبقری کی پوری ٹیم کو زندگی تندرستی اور دین کی نعمت سے مالامال کرے۔ آمین ثم آمین۔محترم حضرت حکیم صاحب! میری پھوپھو نے بایا ہے کہ سیدھے بازو پر عربی ہندسوں میں ۸۱۲۱۶۶۳۴لکھیں۔بلڈپریشر جتنا بھی ہائی ہو کنٹرول ہوجاتا ہے۔ مسلسل صبح و شام لکھنا ہے۔ جب تک بلڈپریشر کنٹرول نہ ہو۔ ہماری ایک جاننےوالی کا بلڈپریشر بہت زیادہ ہائی رہتا تھا مگر اس عمل کی وجہ سے اب ان کا بلڈپریشر کنٹرول ہے اور بلڈپریشر کی جو گولی کھاتی تھیں وہ بھی چھوٹ گئی ہے۔ (فلک امجد‘ بورے والا)