محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا دو ماہ سے پیٹ خراب تھا‘ پیچش کی شکایت تھی‘ بہت علاج کیا‘ مختلف ڈاکٹروں سے ادویات استعمال کیں لیکن آرام نہیں آرہا تھا‘ بہت پریشان تھی‘ کمزوری دن بدن شدت اختیار کرتی جارہی تھی۔ میں نے روحانی پھکی استعمال کی‘ چند خوراک ہی استعمال کرنے سے میری طبیعت ٹھیک ہوگئی اور مجھے آرام آگیا۔ چند دن کے استعمال سے مجھے دوبارہ کبھی ایسا مسئلہ نہیں ہوا۔ (ارم سعید‘ گجرات)
روحانی پھکی کا کمال:میرے پاس عبقری ادویات کی ایجنسی ہے‘ ایک دن میرے پاس دو خواتین آئیں‘ ان میں سے ایک کو معدے میں شدید ترین درد تھا جس کی وجہ سے وہ کھڑی بھی نہ ہوسکتی تھی‘ میں نے اسے فوری طور پر روحانی پھکی چنے کے برابر دی تو صرف تین منٹ بعد اس کی طبیعت بہتر ہوگئی جو کچھ دیر پہلے کھڑی بھی نہ ہوسکتی تھی اور نہ بیٹھ سکتی تھی اللہ نے شفاء دے دی۔ (ک،ز)