Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ تین سال سے مسلسل پڑھ رہاہوں۔ مجھے اس سے بہت فوائد حاصل ہورہے ہیں۔ میرے پاس بھی چند ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں:۔
قوت حافظہ بڑھانے کیلئے روزانہ نہار منہ بادام کی گیارہ گریاں کلونجی کےپانی کے ساتھ استعمال کریں۔2۔ ایک پاؤخشخاش اور ایک پاؤ بادام باریک پیس کر فریج میں رکھ لیں۔ روزانہ صبح ایک چمچہ دودھ میں ملا کر پی لیں۔ انشاء اللہ قوت حافظہ میں اضافہ ہوجائے گا۔ کم از کم چالیس دن استعمال کریں۔ 3۔ پسند کی خوشبو سونگھنے سے دماغ تیز ہوتا ہے۔ 4۔ روزانہ رات سات عدد بادام کی گریوں کو پانی میں بھگودیں صبح نہار منہ چھلکا اتار کر کھالیں۔ (کم از کم چالیس دن تک)۔(م۔ب، تونسہ شریف)