Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب آپ کی کتابوں اور عبقری کا مطالعہ بہت شوق سے کرتے ہیں اور سب اسے بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔بانسہ کو ہماری مقامی زبان میں بھیکڑ کہتے ہیں۔ یہ ہمارے ہاں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہمارے ہاں بہت پایا جاتا ہے۔ہم اسے مقامی لوگ رگڑ کر پیتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آنکھ، کان، گلے کے درد اور تمام قسم کے پھوڑے، پھنسی ،خارش وغیرہ اور ایک حیرت انگیز بات یہ بھی ہوئی کہ شوگر کے مریضوں کو بھی اس سے افاقہ ہوا ہے۔ ترکیب: بانسہ کے پتے یا جڑ تین ماشہ لے کر تھوڑے سا پانی ملا کر ڈوڑی میں ڈال کر اچھی طرح رگڑ کر پی لیں۔آخر میں میری دعا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس مشن میں مزید کامیابیاں عطا کرے۔ (اظہر اقبال‘ کہوٹہ)