محترم قارئین! اعصابی تناؤ‘ ذہنی و جسمانی تھکاوٹ‘ ضعف دماغ اور ذہنی سکون کیلئے ذیل میں صدیوں پرانا ایک نسخہ تحریر کیا جارہا ہے جس کی افادیت کے طب قدیم و جدید کے معالجین معترف ہیں۔ ھوالشافی: مغز بادام پانچ عدد‘ مغز تخم کدو شیریں‘ تخم کاہو‘ تخم خشخاش‘ تل سفید تمام تین تین گرام۔پانی یا دودھ کے ہمراہ تمام اشیاء کو باریک پیس لیں یا بلینڈر میں بلینڈ لیں اور حسب ضرورت پانی یا دودھ کا اضافہ کرکے چھان لیں اور کسی شربت یا چینی سےمیٹھا کرکے یا بغیر میٹھا کیے صبح خالی پیٹ استعمال کریں۔ اس نسخہ کے مستقل استعمال سے دماغ و نظر کو طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اعصابی تناؤ‘ تھکاوٹ اور بے خوابی دور ہوکر مکمل سکون حاصل ہوتا ہے۔ (عبداللہ‘ لاہور)