محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ہمیشہ ہر نماز کے بعد آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے خاص طو رپر دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کا مہربان سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ آمین۔ میں انٹرنیٹ پر آپ کے درس سنتی ہوں۔ آپ کے دروس نے تو میری زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے‘ میں گھریلو مسائل میں جھکڑی ہوئی تھی‘ آپ کے درس سن کر اللہ سے رو روکر دعا مانگتی ہوں اللہ میرے مسائل حل کررہا ہے‘ درس سننے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ میری پچھلی ساری زندگی تو بیکار گئی۔ اسی لیے میں درس دئیے گئے اعمال پورے خلوص اور توجہ دل سے کرتی ہوں۔ درس سے سن کر دوسروں کیلئے دعائیں کرتی ہوں بے زبان جانور‘ بھوک اور پیاس کی وجہ سے تڑپتے بلکتے بچوں کیلئے‘ جن کوکھانے کو نہیں ملتا‘ جو رات کو فٹ پاتھ پر سوتے ہیں ان سب کیلئے دعائیں مانگتی ہوں جن کے رشتے نہیں ہورہے ان کیلئے دعائیں مانگتی ہوں۔ اس کی عمل کی برکت سے میرے مسائل حل ہورہے ہیں۔ الحمدللہ۔ محترم حضرت حکیم صاحب! آپ کیلئے اور آپ کی نسلوں کیلئے اللہ کے حضور خصوصی دعا کرتی ہوں کہ اے اللہ تعالیٰ ان پر اپنا خاص کرم کردے کیونکہ یہ بندہ تیری مخلوق کا درد رکھتا ہے اور ان کے دکھوں کو سمجھتا ہے۔ (سویرا‘ ملکوال)