محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو تاقیامت شاد و آباد رکھے۔ مجھے گزشتہ بیس سال سے لیکوریا تھا‘ ایک مرتبہ آپ نے درس میں بتایا تھا کہ سورۂ حشر کی آخری آیت ہروقت کھلا پڑھنے سے پوشیدہ بیماری ٹھیک ہوجاتی ہے۔ میں نے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہی آیت ہروقت کھلا پڑھی تو اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری بیماری ٹھیک ہوگئی اور اب میں بالکل تندرست ہوں۔ (ز،ب۔واہ کینٹ)