Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہونگے‘ میں نے آپ کا رسالہ عبقری پڑھا اس میں بہت اچھی اور فائدہ مند باتیں لکھی ہوئی ہیں اور ان پر میں عمل بھی کررہی ہوں‘ آپ لوگوں کی خدمت کررہے ہیں ‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر و ثواب دے۔ آمین! ایک مرتبہ میرا موبائل خراب ہوگیا‘ میں نے سچے دل سے سورۂ الم نشرح اور موبائل پر دم کیا تو میرا موبائل بالکل ٹھیک ہوگیا‘ اب مجھے عبقری کی ادویات اور عبقری رسالے میں لکھے ہوئے اعمال پر پکا یقین ہوگیا ہے۔میں یہاں اپنا ایک آزمایا ہوا ٹوٹکہ بھی لکھنا چاہوں گی۔نسخہ یہ ہے:۔ اگر چھوٹے یا بڑے بچوں کے منہ اور زبان پرچھالے نکل آتے ہیں‘ بعض اوقات نزلہ کی وجہ سے تالو میں خراش ہونا شروع ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں دن میں دو یا تین بار ٹھنڈا مکھن کوئی بھی ہو ویسےبلیوبینڈ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ متاثرہ جگہ پر لگائیں‘ بہت جلد مرض ٹھیک ہوجائے گا۔ (ارم‘ راولپنڈی)