اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 19:بے قرار زندگی سے خوشگوار زندگی تک: بے قرار زندگی کوکب قرار آئے گا‘ بے چین زندگی کو کب قرارآئے گا؟ وہ اصول کیا ہیں؟ زندگی میں کیسے آئیں گے۔ زیرنظرکتاب ان قرار اور چین سے لبریز اصولوں پر مبنی میری انوکھی تالیف ہے۔اس کتاب کی تیاری میں درج ذیل افراد کی تحریروں سے استفادہ حاصل کیا گیا:۔ میم، الف۔ رضوان اکبر۔ حضرت مولانا محمدعاشق الٰہی۔ عائشہ مجید انصاری۔عرفان محمود۔ ڈاکٹر ایم اے فاروقی۔ ڈاکٹر خالد محمود جنجوعہ۔ حکیم عطاء الرحمان عمر۔ حکیم محمد اعجاز فاروقی۔ ارشد شمیم۔ محمد زبیر حسن۔ سلیم انور۔ غزالہ ممتاز۔ شمیم نوید۔ابوالنصر فاروقی۔ مولانا وحیدالدین خان۔ زاہدہ صدیقی۔منصور احمد۔افشین انجم۔ امین اللہ۔صبا انجم۔جن رسالہ جات سے مدد لی گئی: سیارہ ڈائجسٹ۔سالنامہ اردو۔ اردو ڈائجسٹ۔ قومی ڈائجسٹ۔ خبرنامہ ہمدرد۔ حکایت۔قومی صحت۔ہمدرد صحت۔ ڈالڈا دسترخوان۔ ندائے کسان۔ماہنامہ کچن۔ ضیاء الحکمت۔لیل ونہار۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔