ایک شخص جو کہ انتہائی بدشکل و بدصورت تھا‘ جتنا وہ بدصورت تھا اتنی اس کی بیوی خوبصورت و حسین تھی۔ ایک مرتبہ وہ دونوں آپس میں بیٹھے گفتگو کررہے تھے کہ اچانک خاوند نے اپنی بیوی سے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے؟ کہ میں جنتی ہوں‘ بیوی بولی کیسے؟ میاں نے جواب دیا کہ مجھے اللہ نے آپ جیسی خوبصورت بیوی عطا کی ہے جس پرمیں لاکھ لاکھ شکرگزار ہوں اور شکر ادا کرنے والے جنت میں جائیں گے۔ یہ سنتےہی بیوی یکدم بولی کہ میں آپ سے پہلے جنتی ہوں‘ شوہر نے کہا وہ کیسے؟ بیوی نے جواب دیا: مجھ کو اللہ تعالیٰ نے آپ جیسا بدشکل اور بدصورت خاوند دیا جس پر میں نے صبرکیا لہٰذا میں تو آپ سے پہلے جنت میں جاؤں گی۔ (بن یامین‘ لکی مروت)