Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری ماہ باقاعدگی سے خریدتی ہوں‘ اس میں موجود تحریریں بہت باکمال ہوتی ہیں۔میں خود کثرت سے درود پاک‘ استغفار‘ سورۂ اخلاص پڑھتی ہوں‘ صبح و شام تیسرا کلمہ ایک تسبیح کرتی ہوں۔ مگر میں جو مشاہدہ یہاں قارئین کو بتانا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ میرا بھائی ہر روز سورۂ بقرہ مکمل پڑھتا ہے اور پانی پر دم کرتا ہے‘مجھے جب بھی جسم میں بے چینی ہوتی ہے‘ بازو پر کوئی چیز چبھتی محسوس ہوتی ہے یا ہاتھ پاؤں سے آگ سی نکلتی محسوس ہوتی ہے تو میں یہ پانی جسم پر لگاتی ہوں‘ فوراً سکون محسوس ہوتا ہے۔(ج،ر۔ جھنگ)