Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں۔زندگی میں پہلی مرتبہ کوئی تحریر کسی رسالے کیلئے لکھ رہی ہوں‘ میں نےیہ عمل ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ اگر کسی کو بھی رسولی گلٹی ٹیومر ہو تو وہ سورۂ مرسلات 29 پارے کی آخری سورۂ ہے اس کو تین یا ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر اور اپنے اوپر دم کرلیں اور یہ عمل فجر عصر عشاء کی نماز کے بعد کریں‘ گلٹی رسولی ختم ہوجائے گی۔ یہ عمل میں نے کیا‘ میرے سیدھے ہاتھ کی انگلی میں ہڈی بڑھ گئی تھی اور کام کرتے وقت تکلیف ہوتی تھی میں نے یہ پڑھ کر پھونک ماری اور پانی پر دم کرکے پی لیا‘ اللہ کا شکر ہے ہڈی ختم ہوگئی ڈاکٹر کو دکھایا تو ڈاکٹر نے کہا کہ کاٹ کر نکال دیں گے لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہڈی ختم ہوگئی۔ ایک دو جگہ میرے گلٹی ہوگئی تھی میں نے سورۂ مرسلات پڑھی‘ دم کیا اور گلٹی ختم ہوگئی۔چہرے کے دانے ختم: میرے چہرے پر دانے نکل آئے تھے‘ میں نے سورۂ الضحیٰ سات مرتبہ فجر، عصر، عشاء کی نماز کے بعدپڑھی تو میرے چہرےکے دانے ختم ہوگئے‘ میں نے اپنی کزن کی بیٹی کو پڑھنے کوبتایا تو اس کے چہرے کے دانے بھی ٹھیک ہوگئے‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔(شمع امبر)