Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پچھلے تقریباً دو سال سے رسالہ عبقری پڑھ رہی ہوں‘الحمدللہ اس سے خوب خوب فیض یاب ہورہی ہوں۔میرے شوہر کے کچھ کاروباری مسائل تھے جن کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھے‘ میں نے ان مسائل کے حل کیلئے گھر میں روحانی محفل کرنا شروع کردی اور ہر روحانی محفل کے آخر میں خوب گڑگڑا کر دعائیں کرتی۔دعاکے بعد پانی پر دم کرکے وہ پانی خود بھی پیتی‘ بچوں اور شوہر کو پلاتی اور شوہر سے کہتی کہ یہ پانی دکان میں بھی جاکر چھڑکاؤ کریں۔ابھی صرف تین ماہ ہی روحانی محفل کی تھی کہ میں حیران رہ گئی‘ میرے بچے اکثر بیمار رہتے تھے وہ صحت یاب ہوگئے‘ گھر میںبرکت ہونا شروع ہوگئی اور شوہر کے کاروباری مسائل ایسے حل ہونا شروع ہوئے کہ جیسے تھے ہی نہیں۔ الحمدللہ! اب تو ہر ماہ میرے شوہر بھی میرے ساتھ روحانی محفل کرتےہیں اور خوب فوائد اکٹھے کرتے ہیں۔(مسز کامران‘ لاہور)