محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک مرتبہ ماہنامہ عبقری میں قبض و بواسیر کیلئے نسخہ چھپا تھا‘ میں نے یہی نسخہ اپنی ایک جاننے والی جو اس تکلیف میں مبتلا تھی ان کو بتایا‘ انہوں نے استعمال کیا۔ کچھ عرصہ بعد انہوں نے مجھے بتایا کہ نسخہ استعمال کرنے کے بعد تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے مجھے یہ تکلیف کبھی تھی ہی نہیں۔ ان کی یہ بات سن کر اتنی خوشی ہوئی کہ میں بتا نہیں سکتا۔ جزاک اللہ۔لوگ آپ کے نسخوں سے فیض یاب ہورہے ہیں‘ عبقری رسالہ ہمیں بہت زیادہ معلومات دیتا ہے۔ نسخہ یہ ہے:۔ ثابت اسپغول اور سرسوں کے بیج ہموزن لے کر صبح و شام چھوٹا چائے والا چمچ استعمال کریں۔ (روبینہ ناز‘ ساہیوال)