بعض اوقات گرمیوں میں نہا کر نکلتے ہی چہرہ سوج جاتا ہے۔ اس کیلئے بھی لاجواب ہے
یہ نسخہ صابر ملتانی کا ہے۔ میں کافی عرصہ سے استعمال کرا رہا ہوں۔ بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ایک عورت صبح صبح میرے پاس آئی کہنے لگی۔ رات کو میں ٹھیک ٹھاک سوئی صبح اٹھی تو چہرہ اور ہونٹ اتنے سوج گئے ہیں کہ اب بات بھی نہیں کر سکتی ہوں۔ میں نے ایک خوراک پانی سے دی اور پندرہ منٹ یہیں بیٹھنے کو کہا۔ یقین جانئے 15 منٹ میں اس کا چہرہ بالکل ٹھیک ہو گیا۔ ایک دو خوراک اور کھانے کیلئے دے دیں۔ میرا طریقہ علاج خارش کے مریض کا یہ ہے کہ ایک ہفتہ یہی دوا خارش والی دوا کے ساتھ دیتا ہوں۔ مریض بالکل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ جب بھی نازک مقام پر سوج ہو۔ بعض اوقات گرمیوں میں نہا کر نکلتے ہی چہرہ سوج جاتا ہے۔ اس کیلئے بھی لاجواب ہے ایک ہی خوراک سے جیسے فوری مرض کا حملہ ہوتا ہے ویسے ہی فوری ختم بھی ہو جاتا ہے۔ نسخہ ذیل ہے۔ھوالشافی: قلمی شورہ 4تولہ، جوکھار 4 تولہ، صندل سرخ 4 تولہ، گل سرخ 5 تولہ (چینی گلاب) ترکیب تیاری: ہر چہار اجزا کو پیس کر سفوف بنائیں۔ خوراک 4 رتی سے ایک ماشہ ہمراہ پانی ایک ریٹائرڈ ڈسپنسر جو کہ ایک گائوں میں پریکٹس کرتا ہے مجھے کہنے لگا کہ میں اور میرے دو بچے ضعف جگر کے مریض ہیں۔ بھوک نہیں لگتی۔ بار بار یرقان کا حملہ ہو جاتا ہے۔ ایلوپیتھی کا علاج کر رہے ہیں افاقہ نہیں ہوتا۔ اب تو بہت کمزور ہوگئے ہیں۔ تشخیص کے مطابق ان کا جگر سکڑ کر کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔ ایک ماہ یہ نسخہ استعمال کرانے سے تینوں اللہ کے فضل سے ٹھیک ہوگئے۔