حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ عزوجل کی تعظیم کیلئے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ عمدہ شکل میں تحریر کرے گا اللہ تعالیٰ اسے بخش دے گا۔ (دارالمنشور)حفاظت از آفات: جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو 113 مرتبہ پوری بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا ہر طرح کی آفات و مصائب سے محفوظ رہے گا۔ذہن اور حافظہ کیلئے: 786 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپانی پر دم کرکے طلوع آفتاب کے وقت پیے تو ذہن کھل جائے گا اور حافظہ قوی ہوجائے گا۔چوری اور شیطانی اثرات سے حفاظت: سونے سے پہلے 21 مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھے تو چوری اور شیطانی اثرات اور اچانک موت سے محفوظ رہے گا۔(حافظ ابو محمد عثمانی فاروقی‘ سمبڑیال)۔