Search

 ایک بزرگ نے فرمایا کہ مجھ پر ان کی یہ برکات ظاہر ہوئیں کہ ان چودہ حروف کی برکت سے اللہ تعالیٰ مجھ کو ہر بلا سے محفوظ رکھتے ہیں اور میرا رزق مجھ تک پہنچتا ہے۔ اگر مجھے کوئی حاجت پیش آتی ہے اور میں ان حروف کو پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے طلب کرتا ہوں تو وہ حاجت پوری ہوجاتی ہے
عبیداللہ‘ کوئٹہ

قرآن مجید کی 29 سورتوں کے شروع میں چند حروف ہیں جو علیحدہ علیحدہ پڑھے جاتے ہیں۔ ان کو حروف مقطعات کہتے ہیں ان میں جو مکرر آتے ہیں ان کو اگر حذف کردیا جائے تو مندرجہ ذیل حروف باقی رہ جاتے ہیں۔
الٓمٓ ۔ الٓمٓصٓ۔ الٓرٰ۔ الٓمٓرٰ۔ کٰھٰیٰعٓصٓ۔ طٰہٰ۔ طٰسٓمٓ۔ طٰسٓ۔ یٰسینٓ۔ صٓ۔ حٰمٓ۔ حٰمٓعٓسٓقٓ۔ قٓ۔ نٓ۔

عملیات کی کتابوں میں ان کے بے شمار خواص وفوائد لکھے ہیں:۔
۔1۔ حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ان حروف کو لکھ کر اپنے مال و سامان اور مکانات و زمینوں میں رکھ دیا کرتے تھے اور یہ سب چیزیں ہر نقصان سے محفوظ رہتی تھیں۔
۔2۔ بعض عارفین کا معمول تھا کہ جب کبھی سفر فرماتے تو ان چودہ حروف کو پڑھ لیا کرتے تھے جب ان سے اس کی وجہ پوچھی تو فرماتے کہ یہ حروف جہاں کہیں خشکی یا تری میں  پڑھے جائیں تون کے پڑھنے والا اور جہاں پڑھے جائیں وہ جگہ برائی اور مال کے نقصان سے اور برباد ہونے اور غرق ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔
۔3۔ ایک بزرگ نے فرمایا کہ مجھ پر ان کی یہ برکات ظاہر ہوئیں کہ ان چودہ حروف کی برکت سے اللہ تعالیٰ مجھ کو ہر بلا سے محفوظ رکھتے ہیں اور میرا رزق مجھ تک پہنچتا ہے۔ اگر مجھے کوئی حاجت پیش آتی ہے اور میں ان حروف کو پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے طلب کرتا ہوں تو وہ حاجت پوری ہوجاتی ہے اور اس کےذریعہ سے اللہ تعالیٰ مجھے دشمن‘ چور‘ سانپ‘ درندے اور تمام حشرات الارض سے محفوظ رکھتا ہے اور اگر میں اس کو سفر میں پڑھتا ہوں تو اپنے اہل و عیال میں سلامتی اور امن کے ساتھ واپس ہوجاتا ہوں۔
۔4۔ حضرت امام یونی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ ان حروف کو لکھ کر کوئی خوفزدہ آدمی پہن لے تو امن میں ہوجائے گا۔ حاکم کے سامنے جائے تو حاکم پر ہیبت طاری ہوگی اور اس کی مرادیں پوری ہوں گے۔ ان کو کسی رات بارش کے پانی میں رکھ دیا جائے اور نہار منہ اس کو پی لیا جائے تو حافظہ بہت قوی ہوجائے گا۔ بے کار آدمی اس کو پہن لے تو کام میں لگ جائے گا۔ شادی کی خواہش مند عورت اس کو پہن لے تو اس کی شادی ہوجائے گی‘ مرگی والے مریض پر رکھ دیا جائے تو تندرست ہوجائے اگر ان حروف کو لکھ کر ہفتہ کے دن چاٹ لیا جائے تو تمام سال آنکھ کی تکلیفوں سے محفوظ رہے گا۔اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو کامل ایمان و یقین کے ساتھ اس پر عمل کی توفیق بخشے۔ آمین