Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے تین سال سے جوڑوں کے درد میں مبتلا تھا‘ خاص کر گھٹنوں میں شدید درد رہتا تھا‘ نماز بھی کرسی پر بیٹھ کر پڑھتا ۔ مجھے ایک دن مسجد میں ایک نمازی نے گھٹنوں کے دردکیلئے ایک ڈبی دی جس کا نام ’’روحانی پھکی‘‘ تھا۔ اس نے مجھے بتایا کہ اس میں شہد ملا کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالو اور دن میں آٹھ دفعہ ایک گولی کھاؤ اور ساتھ دفتر عبقری کا ایڈریس بھی سمجھا دیا۔ روحانی پھکی مسلسل تین ماہ کھانے کے بعد درد میں کچھ کمی واقعہ ہوئی۔ اب الحمدللہ آٹھ ماہ ہوگئے ہیں مسلسل دوائی کھارہا ہوں مگر درد نام کی کوئی چیز نہیں ہے‘ نماز بھی بغیر کرسی کے پڑھتا ہوں اور اٹھتے بیٹھتے درد بھی نہیں ہوتی۔ (محمد مجید‘شیخوپورہ)۔