محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور یہ رسالہ پڑھتے ہوئے مجھے ایک سال ہوچکا ہے۔ اس سے اچھا رسالہ میں نے آج تک نہیں دیکھا۔میں نےا بھی سیکنڈ ایئر کے پیپرزدئیے ہیں اور امتحان میں کامیابی کیلئے میں نے رسالہ عبقری میں سےایک وظیفہ پڑھتا جو پیپر کے دن پڑھنا تھا۔ یعنی اُس دن سورۂ قلم پڑھنی تھی اور پڑھ کر پین کی سیاہی پر پھونک مارنی تھی اور پھر دوبارہ پڑھ کر پین کی نوک پر پھونک مارنی تھی‘ ساتھ درس روحانیت و امن نیٹ پر سنتی رہی۔ اس وظیفے کے پڑھنے کی وجہ سے میرے پیپرز بہت اچھے ہوئے ہیں۔ (ماہم اقبال)۔