بکری کا دودھ ہر ایک گھنٹے بعد مریض کو پلائیں اگر کسی کے 5000 پلیٹ لیٹس ہوں تو وہ ایک دن میں 80ہزار ہوجائیں گے
سورۂ رحمان اور سورۂ تغابن ڈینگی وائرس کے مریض پر صبح و شام پڑھ کر دم کریں اور پانی پر دم کرکے پلائیں‘ مجرب ہے۔٭ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے یَامُھَیْمِنُ 29 بار اول و آخر 3،3 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر روزانہ اپنے اوپر دم کریں‘ مجرب عمل ہے۔٭سورۂ فاتحہ 41 مرتبہ صبح و شام ڈینگی وائرس کے مریض کے اوپر دم کریں اور پانی پر دم کرکے پلائیں۔ 3 دن میں شفاء ہوگی۔٭سورۂ انعام کی آیت نمبر 16،17 کاغذ پر لکھ کر گھر کے دروازے پر لگائیں تمام گھر والے ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں گے۔
٭یَاشَافِیَ الْاَمْرَاضْ 1،1 تسبیح صبح و شام پڑھ کر مریض پر دم کریں تین دن میں شفاء ہوگی۔٭سیب کا جوس یامربہ لے کر اس میں ایک لیموں نچوڑ کر ڈینگی وائرس والے کو پلانے سے اس کے پلیٹ لٹس بجلی کی طرح جسم میں بڑھتے ہیں‘ آزمودہ ہے۔٭بکری کا دودھ ہر ایک گھنٹے بعد ڈینگی کے مریض کو پلائیں اگر کسی کے 5000 پلیٹ لیٹس ہوں تو وہ ایک دن میں 80ہزار ہوجائیں گے مجرب نسخہ ہے۔٭ سورۂ رحمان کسی بھی مریض کو سنائی جائے تو وہ تین دن میں انشاء اللہ ٹھیک ہوجائے گا۔٭ایک چمچ شہد میں کچھ دانے کلونجی کے ڈال کر کھانے والا موت کے علاوہ ہر بیماری سے محفوظ رہے گا۔٭یہ حضرت جبرائیل علیہ السلام کا دم ہے جو رسول پاک ﷺ بیمار ہوئے تھے انہوں نے یہ کیا دم کیا تھا۔بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْ ئ ٍ یُوْذِیْکَ مِنْ شَرِّکُلِّ نَفْسٍ اَوْعَیْنٍ حَاسِدٍ۔ اَللہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ۔یہ مریض پر صبح و شام 7 مرتبہ باوضو ہوکر دم کریں ہر طرح کے مرض کیلئے آزمودہ ہے۔