Search

حضرت سعید رحمۃ اللہ علیہ نقل کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو سورۂ اخلاص دس بار پڑھے اس کیلئے اس کی وجہ سے جنت میں ایک محل بنایا جاتا ہے جو شخص سورۂ اخلاص کو بیس مرتبہ پڑھے اس کیلئے دو محل تیار کیے جاتے ہیں جو شخص سورۂ اخلاص تیس مرتبہ پڑھے اس کیلئے جنت میں تین محل تیار کردئیے جاتے ہیں۔ آپ ﷺ کی زبان مبارک سے یہ بشارت سن کر حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرمانے لگے اے اللہ کے رسولﷺ! اللہ تعالیٰ کی قسم پھر ہم جنت میں اپنے بہت زیادہ محل بنالیں گے۔حضورﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس سے بہت زیادہ فراخ ہے۔ یعنی اس سورۂ کی فضیلت بہت عظیم اور بہت وسیع ہے‘ لہٰذا اس پر تعجب نہ کرو بلکہ اس کے حصول کی کوشش کرو۔ (ایک بندہ خدا‘ واہ کینٹ)