دو رکعت نماز نفل اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک سو ایک مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں جب دو رکعات پوری ہوجائیں تو سجدہ میں جاکر گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں پھر اٹھ کر گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں اس طرح گیارہ سجدے پورے کریں۔ (ہر سجدے میں جاکر 11 مرتبہ کوئی سا بھی استغفار اور گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں) اس کے بعد نہایت عاجزی و انکساری اور دل کے ساتھ رو رو کر دعا کریں۔ انشاء اللہ کوئی بھی معاملہ ہو دنیاوی ہو یا اخروی ہو کامیابی ہوگی۔
اگر گلا خراب ہو تو: کانچ کے گلاس میں پانی لیں‘ اس کے بعد ایک چھری لیں‘ چھری کے سٹیل والا حصہ پانی میں ڈبودیں‘ پانی نہ کم ہو نہ زیادہ‘ چھری کے سٹیل والے حصہ تک ہو‘ اس کے بعد اس چھری سے کاٹ یعنی کراس(X)لگائیں‘ اس کے بعد بیٹھ کر تین سانسوں میں یہ پانی پی لیں دو یا تین مرتبہ کرنے سے گلا ٹھیک ہوجائیگا۔ میرا ذاتی تجربہ شدہ ہے‘ عبقری میں بھی چھپ چکا ہے۔ (خ، چکوال)