لو بلڈپریشر سے نجات بالکل مفت:جن مریضوںکا بلڈپریشر لو ہو وہ سفیدے کے دو پتے لے کر اُسے پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور اسے نہار منہ اچھی طرح چبا لیں‘ اس سے لوبلڈپریشر نارمل ہوجائے گا۔ یہ ہمارا آزمودہ طریقہ ہے۔
جسم پر پھوڑے پھنسیوں کیلئے: جن کے جسم پر پھوڑے پھنسیاں ہوں یا داغ دھبے ہوں‘ سفیدے کے پتے لے کر اسے پانی میں ابالیں اور پانی چھان کر نہالیں‘ پتے تقریباً آدھ کلو ایک بالٹی میں ابالیںا گر جسم پر خارش ہو تو اس سے بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔ عمل بار بار کریں۔ (کوثر کنول‘ وہاڑی)