السلام علیکم ایڈیٹر صاحب
بعد از سلام مسنون گزارش ہے بندہ خیر و عافیت سے ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو صحت و عافیت سے رکھے۔ کچھ لوگوں نے مجھے بہت پریشان کیا ہوا تھا اور مجھے ڈراتے اور مختلف قسم کی دھمکیاں دیتے تھے جس کی وجہ سے میرے دل میں گھبراہٹ اور پریشانی بہت زیادہ طاری ہوگئی تھی۔ آپ نے فرمایا پریشان نہ ہوں اور اس آیت کو کثرت سے شب و روز پڑھتے رہو۔
یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِینَ اٰمَنُو بِالقَولِ الثَّابِتِ فِی الحَیٰوةِ الدُّنیَا وَفِی الاٰخِرَةِ
تو میں نے اس آیت کو شب و روز نہایت توجہ اور گریہ زاری سے پڑھنا شروع کیا۔ نہ مجھے خنجر مارا گیا، نہ کوئی تکلیف، نہ پریشانی۔ اس وظیفے کی برکت سے میرے دل کے اندر سکون و چین اور خوشی و مسرت کی عجیب سی لہر جاری ہونے لگی ہے۔ الحمدللہ آپ کے بتائے ہوئے تمام معمولات پابندی سے جاری ہیں۔ پانچ وقت کی نماز پابندی سے الحمدللہ پڑھتا ہوں اور تہجد کی پابندی کی بھی کوشش کرتا ہوں۔ حضرت روزانہ آپ مجھے ایک بجے جگادیتے ہیں اور یہ فرماتے ہیں کہ حافظ اٹھو اور منزل پڑھو۔ یہ سب آپ کی توجہات اور تعلیمات کا نتیجہ ہے۔