(گھر بنانے، گھر سجانے، سنوارنے اور گھر بھر کی صحت کے لیے ضرور یہ ٹوٹکے استعمال کریں)
بالچر
بالچر کی بیماری کے لیے ایک بزر گ کا بتا یا ہو انسخہ خالص سرسو ں کا تیل ایک پا ﺅ لیکر اسے اسٹین لیس سٹیل کے برتن میں ڈال کر پکا ئیں۔ جب دھواںاٹھنے لگے تو اس میں تین عدد جونکیں ڈال دیں۔ جل کر سیا ہ ہو جائیں تو آ گ بند کر دیں ۔ ٹھنڈا ہو نے پر اچھی طر ح ہا تھ سے جونکو ں کو ملیں اور تیل میں رہنے دیں سر پر متا ثرہ حصو ں پر لگا ئیں دن میں دو یا تین مر تبہ ۔ آزمو دہ ہے ۔
خونی بواسیر
خونی بواسیر کے لیے ثابت ہلدی لیکر کو نڈی ڈنڈے سے مو ٹا مو ٹاپیس لیں ۔ صبح نہا ر منہ ایک چٹکی تا زہ پانی کے ساتھ کھائیں ۔ آدھ گھنٹے کے بعد نا شتہ کریں ۔ 7 د ن میں تکلیف رفع ہو جائے گی۔ آزمو دہ ہے ۔
بینا ئی کے لیے
غسل کرنے سے پہلے پا ﺅ ں کے انگوٹھو ں پر سرسو ں کا تیل ملیں، کبھی نظر کمزور نہیں ہو گی ۔ عمر چاہے سو سال سے تجا وز کر جائے ۔
امرا ض جگر کے لیے
کو ئی بھی جگر کا مسئلہ ہو تو رات کو مولی چھیل کر شبنم میں رکھ دیں صبح نہا ر منہ یہ مولی کھا ئیں۔ 3 ہفتے بعد آپ کسی بھی ڈاکٹر سے معا ئنہ کروائیں ۔ جگر کے سبھی امراض سے نجا ت پا چکے ہو ں گے ۔
اندرونی چو ٹ کے لیے
اگر سخت اور پرانی اندرونی چو ٹ ہے تو جو ٹ سجی ، آمباہلدی ، سمندری پھین ، میدہ ، کتھہ سب چیزیں ایک ایک تولہ لیں باریک پیس لیں ۔ ذرا سے پانی میں ڈال کر ابالیں۔ گاڑھا ہو جائے تو اتار کر قابل ِ برداشت اس چو ٹ والی جگہ پر لیپ کر دیں اور سرسو ں کا تیل لگائیں ۔ انڈولے کے پتے اوپر رکھ کر روئی باندھ دیں ۔ ایک رات کو لیپ کریں تو دوسرا لیپ دوسری رات کو کریں ۔ 3 مرتبہ کرنے سے سخت ترین اور پرانی چو ٹوں کے کر ب کا نشان بھی باقی نہیں رہتا ۔
دمہ اور کھا نسی کے لیے
ایک پا ﺅ بر گ اڑوسہ ، ڈیڑھ لیٹر پانی میں اتنا پکائیں کہ پانی ایک پا ﺅ رہ جائے پھر کپڑے سے چھان لیں ۔ پرانا گڑ 2 تولہ ڈال کر اس قدر پکائیں کہ گاڑھے قوام کی شکل اختیا ر کرے ۔ تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر چنے کے سائز کی گو لیا ں بنا ئیں ۔ بوقت ضرورت دو گو لیا ں منہ میں رکھ کر چو سیں ۔ بہت مفید ہے ۔ گولیاں چبانی نہیں ہیں ۔
بر ص کے لیے
بالو ن اور کلو نجی ہم وزن لیکر توے پر جلا لیں پھر پیس کر سرکے میں ملا کر مرہم سا بنا لیں۔ کچھ دنو ں تک لگا ئیں افا قہ ہو گا۔ ا سکے ساتھ ساتھ ہالون اور کلونجی کا سفوف شہد + پانی کے ساتھ 1/2 چائے کا چمچ لیتے رہیں ۔
جو ڑو ں کا درد
ایک کلو اُڑد کی دال چار لیٹر پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔ صبح اس پانی کو ابلنے دیں ۔ جب پانی ایک چوتھا ئی رہ جائے تو اتارکر چھان لیں ۔ا ب اس میں آدھا لیٹر تلِ کا تیل اور 125 گرام نمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ پا نی سوکھ جائے صر ف تیل رہ جا ئے ٹھنڈ اہو نے پر بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں ۔ یہ تیل گھٹنو ں ، کندھے اور جو ڑوں کے درد میں بہت مفید ہے ۔
دانتو ں کے لیے منجن
بر گد کی چھا ل ، کالی مرچیں اور کتھہ برا بر مقدار میں الگ الگ پیسیں اور ملا کر رکھ لیں ۔ رات کو سونے سے پہلے دانتو ں پر ملیں دانتو ں کی چمک اور مضبو طی کے لیے بہترین منجن ہے ۔
چہرے کے نا پسندیدہ بالو ں کے لیے
قسطِ شیریں ، کوئلے کی سفید راکھ ، پھٹکری تینو ں چیزیں 10۔10گرام لیں۔ پیس کر ایک کپ میدے میں ملا کر رکھ لیں ۔تھریڈنگ کے بعد حسبِ ضرورت لیکر عرقِ گلا ب ڈالکر پیسٹ بنا ئیں اور بالو ں کی جگہ پر لگا ئیں ۔ دس پندرہ منٹ بعد دھو لیں ۔ ایک ماہ مسلسل کرنے سے بال نہیں آئیں گے ۔ اگر آئیں تو انکی تعداد کم ہو گی ۔
بچوں کا سوکھا پن
آلو با ریک کا ٹ کر سائے میں سکھا ئیں ۔ ہلکی آنچ پربھو ن لیں پھر پیس کر رکھ لیں۔ یہ سفو ف بچو ں کو کھلائیں( 3 سے 8 ما ہ تک کے بچو ں کے لیے) اگر بچہ کھا نا شروع کر دے تو پھر انہیں سفوف دینے کی ضرورت نہیں بلکہ آلو ہی کھلانا چاہیے۔ یہ خیا ل رہے کہ دھو پ میں پڑے ہوئے ، شاخیں نکلے آلو اور چھوٹے چھوٹے آلو استعمال نہ کر یں ۔