Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری والدہ پر سات لاکھ کے قریب قرض ابو ہمارے فوت ہوچکے ہیں دو بھائی اور دو بہنیں ہیں گھر کے حالات بہت ہی زیادہ خراب رہتے تھے تو بھائیوں نے باہر جانے کا ارادہ کیا تو قرض اٹھالیا کہ بھائی وہاں کامیاب ہو جائیں گے تو قرضہ بھی اتر جائے گا اور گھر کے حالات بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔ پر قسمت نے ساتھ نہ دیا ایک بھائی دبئی اور ایک بھائی سعودی عرب گیا مگر ناکام ہوکر واپس آئے قرضہ بھی نہ اترا نہ گھر کے حالات ٹھیک ہوئے۔ امی جان بہت پریشان رہتیں تھیں پاکستان میں بھی بھائیوں کا کام سیٹ نہیں ہوا ابھی تو رمضان المبارک میں آپ کے بتائے ہوئے وظائف میں سے ایک وظیفہ کیا میں نے اپنی امی جان کے لیے جو رمضان کی گیارہویں اور بارہویں شب کے نوافل بنائے تھے بارہ ۔ دو دو رکعت کیساتھ اور بعد میں ایک تسبیح درود ابراہیمی کی تو یقین جانیں کہ ابھی پانچ چھ دن ہی گزرے تھے کہ چھ سات لاکھ قرضے میں سے ایک لاکھ کا قرضہ ہماری نانی ماں نے معاف کردیا۔ (فاخرہ منصور، سرگودھا)