محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گھریلو خاتون ہوں سارا دن گھر کے کام کاج میں مصروف رہتی ہوں اسی دوران یکدم میرے گردن میں بل پڑگیا بس پھر تمام کام کرنے سے قاصر ہوگئی گردن سیدھی ہی نہیں ہوتی تھی دو تین گولیاں پین کلر کی بھی کھائیں پر کوئی فرق نہ پڑا ۔ میرے میری آفس سے گھر آئے تو میری یہ حالت دیکھ کر کہنے لگے کے میری الماری میں ’’کراماتی تیل‘‘ ہے وہ لگا لیتی میں نے کہا کہ دو تین گولیاں پین کلر کی کھا چکی ہو اس تیل سے کیا ہوگا تو انہوں نے کہا تم الماری سے تیل لائو میں لائی تو انہوں نے کراماتی تیل سے میری گردن کی مالش کی اور گرم کپڑا سے لپیٹ دیا صبح جب میں اٹھی تو میری گردن بالکل ٹھیک تھی اور میں بہت خوش ہوئی کیونکہ گھر کے کام کاج میں بھی دقت ہوتی تھی۔ (صباء کریم، لاہور)