محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ چھ سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ 2018ء کے رمضان میں تسبیح خانہ چند دن گزارے‘ آپ نے ایک دن نماز فجر کے بعد ہونے والے درس میں بتایا کہ میں سحری میں رات کی باسی روٹی دہی کے ساتھ کھاتا ہوں‘ سارا دن کام‘ بھاگ دوڑ‘ تسبیح خانہ‘ دفتر ‘ دواخانہ کے معاملات دیکھتا ہوں مگر تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ میں اس وقت سے یہی سحری کرتا ہوں‘رات کو روٹی پکوا کر کپڑے میں لپیٹ کر رکھ لیتا ہوں بوقت سحری تقریباً ایک پاؤ دہی میں دو چمچ براؤن دیسی شکر ڈال کرکھاتا ہوں‘ یقین کیجئے اس سے سارا دن بھوک پیاس نہیں ستاتی ‘ روزے کی حالت میں نقاہت اور کمزوری محسوس نہیں ہو گی ۔سارا دن کام کرتا ہوں‘ شام کے وقت روزہ اپنا اثر تو دکھاتا ہے مگر جسم میں جان باقی رہتی ہے۔ بے چینی‘ چڑچڑاپن نہیں ہوتا۔ (محسن شہریار‘ لاہور)