محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو خوش و آباد اور صحت یاب رکھے۔ آپ کو آپکے اہل خانہ کو اور ’’ماہنامہ عبقری‘‘ سے وابستہ جتنے بھی افراد ہیں انہیں صحت کاملہ کیساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔ جن کو بیٹے کی خواہش ہے تو جیسے ہی حمل کا پتہ چلے تو اس عورت کو چاہیے کہ جب نیا چاند نکلے تو پہلے سات دن روزانہ سورئہ البقرہ مکمل پڑھے یہ عمل نو مہینے کرنا ہے آپریشن سے بچنے کیلئے سورئہ یٰسین تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی پینا ہے یہ عمل روزانہ کرنا ہے۔نارمل ڈیلیوری کے لیے روزانہ سورئہ انشقاق کی پہلی پانچ آیات اوّل و آخر درود پاک کے ساتھ پڑھنی ہے روزانہ کانٹا چبھنے جتنی تکلیف بھی نہیں ہوگی ان شاء اللہ۔ جب نواں مہینہ شروع ہوتو ایک گلاس گائے کے دودھ میں ایک چمچ گائے کا گھی ملا کر پینے سے بھی ان شاء اللہ ڈلیوری میں آسانی ہوتی ہےاور جو عورت منت مانے کہ اگر اللہ پاک نے مجھے بیٹا عطا کیا تو میں اس کا نام ’’محمد‘‘ رکھوں گی (آگے پیچھے کوئی بھی نام نہیں رکھنا) تو ان شاء اللہ اللہ پاک اس کو اپنے محبوبﷺ کے صدقے بیٹا عطا فرمائیں گے۔ (حمل کے شروع میں یہ منت مانگنی ہے)۔ یہ سارے ٹوٹکے اور وظیفے میں نے عبقری سے لیے اور آزمائے ہیں اور سوفیصد پائے ہیں۔ (ثمینہ بی بی، موڑ جہانگیر خان)