Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اللہ آپ کا اقبال اور بلند کرے اور آپ کو زندگی اور تندرستی عطا فرمائے جو ہم جیسی دکھی انسانیت کے لیے اللہ نے آپ کو ہماری رہنمائی کا وسیلہ بنایا ہے۔ میں تسبیح خانے سے 2016 سے جڑی ہوئی ہوں۔ میں گھر سے خود تسبیح خانے آتی تھی اور واپسی پر میاں صاحب (شوہر)باہر ہی سے لے جاتے تھے لیکن اب حالات الٹ ہیں ہم دونوں میاں بیوی تسبیح خانہ ضرور آتے ہیں۔ ہمارے بہت سے ظاہری اور غیبی مسائل یہاں آنے سے ختم ہوگئے ہیں۔ ہماری ملاقات آپ سے 2017ء میں ہوئی تو آپ نے یَاقَادِرُ یَانَافَعُ والا وظیفہ دیا‘ جسے ہم دونوں نے یقین کامل کے ساتھ پڑھا‘ اس وظیفے کی برکت سے ہمارے حالات میں زمین اور آسمان کا فرق ہے میرے میاں کی تنخواہ ہزاروں میں تھی‘ ہمارا خرچ پورا نہیں ہوتا تھا‘ بہت پریشانی تھی‘ گھر میں تنگدستی تھی‘ اب میرے شوہر کی تنخواہ دولاکھ سے اوپر ہوگئی ہے میرے میاں کی ترقی بھی ہوئی ہے۔ گھر میں سکون آگیاہے‘ خوشحالی آگئی ہے‘ جھگڑے ‘الجھنیں اور ناچاقی ختم ہوئی ہے۔ (زوجہ عاصم علی خان، لاہور)