Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ ہم تمام گھر والے بڑی خوشی ‘ یقین اور اعتماد سے پڑھتے ہیں‘ بے شمار نسخے آزمائے‘ شفاء پائی‘ وظائف سے پریشانیاں‘ مشکلات ٹلوائیں۔ میرا آزمودہ عمل ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کرتی ہوں:۔جب بھی دل میں کوئی گھبراہٹ یا بے چینی سی ہو تو میں تیسرا کلمہ پڑھنا شروع کردیتی ہوں اللہ کا کرم ہے کہ دل کو سکون مل جاتا ہے۔ اگر دل میں بے سکونی یا بے چینی ہوتو اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ تَطْمَئِنُّ قُلُوْبُھُمْ بِذِکْرِ اللهِ  اَلاَ بِذِکْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ پڑھنے سے ہی دلوں کو سکون و اطمینان حاصل ہوتا ہے کھلا پڑھیں آزمود ہے۔(شازیہ فیض، لاہور کینٹ)