Search

اگر اولاد نافرمان ہوں تو والدین اسے نیک اور صالح کرنے کے لیے پارہ 26 کی سورئہ الاحقاف کی آیت نمبر 15 ہر نماز کے بعد پانچ مرتبہ پڑھے اگر ایسا نہ کرسکیں تو چالیس روز تک عشاء کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ بگڑی ہوئی اولاد فرمابردار ہو جائے گی۔ وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسٰنَ بِوٰلِدَیْہِ اِحْسٰنًا حَمَلَتْہُ اُمُّہٗ کُرْہًا وَّ وَضَعَتْہُ کُرْہًا وَ حَمْلُہٗ وَ فِصٰلُہٗ ثَلٰثُوْنَ شَہْرًا حَتّٰۤی اِذَا بَلَغَ اَشُدَّہٗ وَ بَلَغَ اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً ۙ قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وٰلِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صٰلِحًا تَرْضٰہُ وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ ۚاِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ﴿الاحقاف۱۵﴾
جھوٹے الزام سے نجات
اگر کسی پر کوئی جھوٹا الزام لگ جائے اور کوئی بھی خلاصی کا سامان نہ پیدا ہورہا ہو ہر شخص اسے قصور وار سمجھ رہا ہے تو اس الزام سے نجات پانے کے لیے فجر کی نماز کے بعد طلوع آفتاب ہونے پر اسی جگہ دو رکعت نماز حاجت پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی جائے انشاء اللہ گیارہ ہی دنوں میں مطلوبہ مقصد حاصل ہوگا اور جھوٹے الزام سے نجات مل جائے گی اور الزام لگانے والا شرمندہ و ذلیل ہوگا جس پر الزام لگا ہوگا اس کی عزت میں اضافہ ہو جائے گا او اس کی پریشانی اور مشکل دور ہو جائے گی۔
ہونٹ کاٹنے کی دعا
مجھے ہونٹ کاٹنے کی عادت تھی اور یہ انتہائی معیوب نظر آتی ہے میرے پاس ایک نفسیاتی علاج موجود ہے جسے کافی لوگوں نے آزمایا جو اپنے ہونٹ کاٹا کرتے تھے اس علاج سے وہ اپنی عادت پر قابو پاچکے ہیں۔ اس کا علاج کافی آسان سا ہے آپ دن یا رات کا کوئی بھی وقت مقرر کرلیں اور اپنے بائیں پیر کے انگوٹھے پر ٹکٹکی باندھ کر صرف پانچ منٹ تک اس پر نظر جمائیں یہ ایک مہینہ تک جاری رکھیں آپ کے لب مسکرائیں گے۔
ہڈیوں کے درد کا علاج
جوڑوں کا درد، ٹانگوں کا درد یا کسی بھی قسم کا ہڈی کا درد ہو اس کے لیے آپ یہ آیات’’قَالَ مَنْ یّـُحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ۔قُلْ یُـحْیِیْهَا الَّذِیْٓ اَنْشَاَهَآ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُ‘‘ (سورئہ یٰسین،78,79) پڑھے۔ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھے اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ پھر جہاں درد ہو وہاں پھونک دیں چند دنوں میں آپ کو افاقہ ہو جائے گا جن ڈاکٹروں نے آپریشن بتایا ہو وہ بھی اس کے پڑھنے سے بغیر آپریشن کے انشاء اللہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ فروزن شولڈرز بھی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
خوف دور کرنے کی دعا
فَاللّٰهُ خَیْرٌ حٰفِظًا وَّ هُوَ اَرْحَـمُ الرّٰحِمِیْنَ (یوسف64) دنیا کی چیزوں کا خوف دور کرنے کے لیے یہ دعا بہت عمدہ ہے۔ اگر کسی شخص کو اپنے دشمن سے ڈر لگتا ہے تو اس دعا کو کثرت سے پڑھے انشاء اللہ جیسے جیسے اس دعا کو پڑھتا جائے گا اس کا ڈر دور ہوتا جائے گا اگر کسی شخص کو آفت یا ناگہانی بلا کا خوف ہے تو اس آیت کو اکیس مرتبہ پڑھنا چاہیے۔ پڑھتے ہی آفت کا ڈر ختم ہو جائے گا۔ اکثر جب انسان کا گزر کسی ویران جگہ سے ہوتا ہے تو انسان پر خوف طاری ہو جاتا ہے تو ایسی حالت میں بھی یہ دعا پڑھنی چاہے۔