Search

:نیم کے تازہ پتے سائے میں خشک کیے ہوئے 100 گرام، مرچ سیاہ 50گرام، لاہوری نمک 50 گرام، صندل سفید 10 گرام باریک پیس لیں۔ دن میں دو تین مرتبہ اس منجن سے دانت اور مسوڑھے اچھی طرح صاف کرکے پانچ منٹ بعد کلّی کرلیں۔ ابتدا میں یہ کڑوا لگے گا، لیکن پھر اس کی عادت ہو جائیگی۔ منہ میں پیداہونے والی بدبو کا علاج:ہاضمے کی خرابی کی وجہ سے منہ میں پیدا ہونے والی بدبو کے لیے یہ نسخہ استعمال کریں:ھوالشافی: نوشادر، فلفل دراز، چھوٹی الائچی کے دانے 100,100گرام باریک پیس کر رکھ لیں۔ کھانے کے بعد ایک گرام یہ سفوف پانی کے ساتھ کھائیں۔ (حبیب، لاہور)