Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے دو بچوں کی سکول کی فیس کیلئے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے‘ تقریباً چھ ہزار فیس اور 600جرمانہ تھا۔ میں نے سورئہ المائدہ کی 114نمبر آیت گیارہ مرتبہ‘ اوّل و آخر تین بار درود شریف پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک ماری‘ شام کو شوہر کا فون آیا کہ میرا دوست جرمنی سے آیا ہوا ہے‘ وہ ملا اس نے میرے شوہر کا بہت پرانا ادھار چکا دیا اور پیسے مل گئے۔اللہ کریم نے وہاں سے مدد کا گمان بھی نہ تھا۔میں نے لاکھ بار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ بیٹی کے پیپرز تھے‘ اگر فیس نہ جاتی تو انہوں نے پیپرز نہ لینے تھے۔(ج، لاہور)