محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے میری بہن نے عبقری دے کر اسکے بارے میں بتایا کہ اس سے تم فائدہ اٹھا سکتی ہو میں نے پڑھا تو واقعی ہی یہ سب رسالوں سے جدا ہے میرے حالات بہت خراب تھے ۔ اس میں سے کچھ وظائف کرنا شروع کردیئے اور یَاقَہَّارُ کا وظیفہ لاجواب ہے۔ میرے پاس بھی ایک روحانی ٹوٹکہ ہے اور یہ ہمارا آزمودہ ہے جس شام رمضان کا چاند نظر آئے سورئہ فتح تین بار پڑھیں اور درمیان میں چاند کو دیکھتے ہوئے سیدھے ہاتھ کی شہادت والی انگلی سے چاند کی طرف اشارہ کریں اور تین بار پڑھنے کے بعد جو بھی دعا مانگیں وہ ضرور ملے گا۔ چھپاکی کیلئے:مجھے ایک دفعہ چھپاکی ہوگئی تھی اس سے بہت خارش ہوتی ہے میرے ابو کالے رنگ کی پہاڑی بکری کے بالوں سے بنی ہوئی چوٹی کو چھپاکی والی جگہ پر تھوڑی دیر ملتے رہے تو تھوڑی دیر میں آرام آگیا۔ (ام شیث، کراچی)