٭بکری کے دودھ میں خشک دھنیا باریک پیس کر ملالیں اور کپڑے کو اس سے ترکر کے آنکھوں پر رکھیں اس سے بھی آنکھیں دکھنا بند ہو جاتی ہیں۔٭منہ میں چھالے ہو جانے پر مریض کو گرم اور ثقیل اشیاء سے پرہیز کرانا چاہئے اور علاج کے طور پر دھنیے کے بیج باریک پیس کر منہ میں چھڑکتے رہیں۔٭ٹانسلز میں دھنیا ابال کر اس کے پانی سے غراغرے کرنا مفید ہوتا ہے۔
٭بچوں کی کھانسی میں دھنیا ایک ماشہ چاولوں کے پانی میں ملاکر مصری سے میٹھا کرکے پلائیں۔
٭معدہ کی کمزوری دور کرنے کے لیے دھنیا ایک چھٹانک، سیاہ مرچ آدھی چھٹانک اور نمک لاہوری آدھی چھٹانک پیس کر چورن بنالیں اور کھانے کے بعد آدھا چمچہ استعمال کریں۔٭پیاز کھانے کے بعد جو منہ سے بدبو آتی ہے اس کو دور کرنے کے لیے دھنیے کے پتے چبالیں بدبو فوراً دور ہو جائے گی۔