محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آزمودہ عمل عبقری کیلئے تحریر کررہا ہوں امید ہےقارئین بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔دل کے درد، والو میں رکاوٹ اور دل کی تمام بیماریوں کیلئے آزمود عمل:سینے پردل کی جگہ پرشہادت والی انگلی سے اللہ لکھیں پھر انگلی کا اگلا سرا دل کے تقریباً درمیان میں دبا کر رکھیں ساتھ سورۃ رعد کی آیت نمبر 28 ’’اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ‘‘ سات مرتبہ پڑھ کر دم کردیں۔ یہ عمل آپ دل کی تکلیف کے دوران بھی کرسکتے ہیں اور صبح اور مغرب کی نماز کے بعد روزانہ کریں۔ بہت سے دل کے مریضوں نے آزمایا اوربہت فائدہ مند بتلایا‘ یہ عمل اگر مریض خود تین دن نہ کرسکے تو کسی دوسرے سے کروالیں۔ تقریباً پندرہ سال پہلے مجھے یہ عمل ایک اللہ والے سے ملا تھا جب مجھے دل کے بہت سے مسائل تھے‘ میں نے آزمایا الحمدللہ اللہ پاک نے شفاء عنایت فرمائی اب میں یہ عمل ہر ملنے والے دل کے مریض کو بتاتی ہوں جو بھی آزماتا ہے ہمیشہ اس کا فائدہ ہی بتاتا ہے۔قارئین آپ بھی آزمائیے اور دوسروں کو بھی بتائیے۔(ص۔م، گوجرخان)