Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین کی خدمت میں ایک ایسا نسخہ لے کرحاضر ہوا ہوں جو شاید انہیں کسی حکیم کی کتاب میں نہ ملے۔ یہ ایک راز ہے جو میں شیخ الوظائف کے حکم پر بخل شکنی کرتے ہوئے عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں‘ قارئین اسے عام نسخہ ہرگز نہ سمجھئے اگر یہ کسی کے پاس ہو تو وہ اپنے بیٹے کو بھی نہیں بتاتا۔ کاروباری راز ہے۔ ضرور بنائیے اور دوسروں کو بھی بتائیے۔ یہ نسخہ معدہ کے زخم‘ معدہ کے السر‘ پیٹ میں مروڑ‘ درد‘ قے کیلئے انتہائی اکسیر ہے۔
ھوالشافی: اسپغول کا چھلکا ایک پاؤ‘ زیرہ سفید ایک پاؤ‘ ملٹھی ایک پاؤ‘ اجوائن دیسی ایک پاؤ‘ پودینہ سفیدایک پاؤ۔ اسپغول کے چھلکے کے علاوہ تمام چیزیں کوٹ پیس کر سفوف بناکر مکس کرلیں۔ بعد میں اسپغول کا چھلکا اس سفوف میں ملالیں۔ صرف آدھا چمچ چائے والا صبح‘ دوپہر‘ شام تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ (حکیم ظفراقبال‘ کمڑیال)