Search

پیٹ سے بڑھ کر کوئی بدترین برتن نہیں۔ ( آقائے دو جہاںحضرت محمدﷺ)۔علم بغیر عمل اور عمل بغیر علم گمراہی ہے۔ (آقائے دو جہاںحضرت محمدﷺ)۔توبہ بوڑھے سے خوب اور جوان سے خوب تر ہے۔ (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ)۔مصیبت کی جڑ کی بنیاد انسان کی گفتگو ہے۔ ( حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ)۔نفس کی مخالفت تمام عبادتوں کا سرچشمہ ہے۔ (حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ) ۔جب تک کسی شخص سے بات چیت نہ ہو اسے حقیر نہ سمجھو۔ (شیر خدا حضرت علی رضی اللہ عنہ)جو برے آدمی پر رحم نہیں کرتا وہ اس سے بھی برا ہے۔ (حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ )۔سچا ایمان یہ ہے کہ خدا کی تقسیم پر راضی رہے۔( خیر التابعین حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ)۔خدا سے غافل ہونا آگ میں جانے سے زیادہ سخت ہے۔(حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ) (ش، ٹبہ سلطان پور)