محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس رمضان المبارک میں میں قارئین کیلئے ایک تحفہ لایا ہوں‘ سارا سال اور خاص طور پر رمضان المبارک میں کثرت سےپڑھیں۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ 99بیماریوں کی دوا ہے جن میں سب سے کم درجہ کی بیماری فکرہے۔ (ترمذی)اگر لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ کے ساتھ لَامَلْجَأَ مِنَ اللہِ اِلَّا اِلَیْہِ پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس سے ستربلائیں دور فرمائینگے جن میں سب سے کم درجہ کی بلا فقر ہے۔ (مشکوٰۃ بحوالہ ترمذی)(ط،لاہور)