Search

گرمیوں میں شملہ مرچ سے جلد کو نکھارئیے!
گرمیوں کے کھانوں میں ہری مرچ کے ساتھ سرخ شملہ مرچ کا استعمال بھی بھرپور غذائیت فراہم کرتا ہے اور یہ ہمارے ہاں بہت عام بھی ہے۔موسم گرما میں تو یہ زیادہ مہنگی بھی نہیں ہوتیں۔سرخ شملہ مرچ کے ایک کپ میں 46کیلوریز اور تین گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ یہ کھانے میں بہت ہلکی اور ز ود ہضم ہوتی ہے‘ اس کے علاوہ سرخ شملہ مرچ میں Antioxidants کی بھرپور صلاحیت پائی جاتی ہے۔ اس میں وٹامن سی بھی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ وٹامن سی آپ کی اسکن کے لیے انتہائی ضروری تصور کیا جاتا ہے۔ عمر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جسم میں پروٹین کی مقدار بھی کم ہوتی چلی جاتی ہے ایسے میں پروٹین کی مقدار کو جسم میں برقرار رکھنے کے لیے ماہرین غذائیت سرخ شملہ مرچ کے متواتر استعمال کا مشورہ ضرور دیتے ہیں۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ وٹامن سی آپ کی جلد کے لیے انتہائی اہم جز ہے اور سرخ شملہ مرچ آپ کو بھرپور وٹامن سی فراہم کرتا ہے جس سے آپ کی جلد نکھرتی ہے۔ اسے پکانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اسےگرل کریں یا پھر عمودی شیپ میں کاٹ کر ہلکا فرائی کرنے کے بعد اس میں اولیو آئل، نمک اور کالی مرچ شامل کرلیں۔ ہلکی روسٹ کی ہوئی شملہ مرچ Grilled چکن یا فش کے ساتھ کھانے کے مزے کو دوبالا کردیتی ہے۔ اس کا استعمال پاستا کے ساتھ بھی کیا جاسکتا ہے۔
دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کیلئے ٹماٹر
ٹماٹر میں Lycopene اور Beta Carotene کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ دھوپ سے جھلسی ہوئی اسکن کے لیے ٹماٹر کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ ایسی جلد کے لیے ٹماٹر کا کھانا اور اسے چہرے پر ماسک کے طور پر لگانا ہر دو طرح سے فائدہ مند ہے۔ ٹماٹر میں بھی وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لیے اس کا ہر طرح سے استعمال آپ کے جسم اور جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔
سرخ چائے میں لیموں کا رس! معدہ کی گرمی کاعلاج
سرخ چائے: اس سرخ چائے میں وٹامن سی کے ساتھ Antioxidant کی بھی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے۔ آدھے سر درد کے علاج کے لیے یہ سرخ چائے اکسیر کا کام دیتی ہے، اسے اسٹرانگ اور مزید فائدہ مند بنانے کے لیے اس میں چند قطرے لیموں کا رس شامل کرلیں تو یہ نہ صرف معدے کی گرمی کو دور کرے گی بلکہ اس کا براہ راست اثر آپ کی جلد پر بھی ہوگا۔