Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ ایمان کی سلامتی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے۔ آپ کو اپنی مشکلات کے حل کیلئے جوابی لفافہ کے ساتھ خط لکھا‘ آپ نے جوابی لفافہ میں ہمیں مشکلات کے حل کیلئے ہردو گھنٹے بعد اذان اور افحسبتم کا عمل پڑھنے کیلئے بھیجا۔ (عمل کا طریقہ: سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات مرتبہ اول وآخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر کندھوںپر دم کریں۔
دن میں چند بار یا ہر دو گھنٹے کے بعد بھی کرسکتے ہیں)اس عمل کو کرنے سے ہماری کافی مشکلات حل ہوئیں‘ گھر خریدنے کا مسئلہ درپیش تھا الحمدللہ اللہ کے کرم سے ہمیں نیا گھرمل گیا‘ نئے گھر کو آپ کے درس میں جو سنا تھا اسی کے مطابق خریدا‘ جمعہ کے دن سودا طے کیا‘ جس دن گھر میں شفٹ ہوئے سورۂ یٰسین کا عمل بھی کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے والد صاحب نے اپنی گاڑی بھی خرید لی ہے۔ وظیفہ ابھی بھی جاری ہے۔ (طاہر محمود‘ جہلم)