Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دو سال پہلے ایک کتاب میں پڑھا کہ ایک ایلوپیتھک ڈاکٹر کہہ رہے تھے کہ ہائی بلڈپریشر کیلئے تارا میرا کا بیج تقریباً ایک تولہ صبح نہار منہ صرف تین دن پھانگ لینے سے ہائی بلڈپریشر ختم ہوجاتا ہے۔ ناچیز ہائی بلڈپریشر کا مریض تھا‘ اسی دن سے شروع کیا‘ صرف تین دن کھانے سے مکمل فائدہ ہوا۔ ڈیڑھ سال ہوچکا ہے۔ مکمل آرام ہے۔ دوائی کی ضرورت نہ پڑی‘ صرف تین دن استعال کرنا ہے۔ گزشتہ سال عبقری روحانی اجتماع میں ایک صاحب نے پتھری کیلئے پتھر چٹ  پانی میں ابال کر ہفتہ یا دس دن تک پینے کا ٹوٹکہ بتایا۔ واپسی پر میرے ایک عزیز تھے ان کو پتھری تھی‘ میں نے اس کو بتایا کہ پنساری سے جاکر پتھرچٹ (کلتھی) لے آئیں‘ اسے پانی میں اچھی طرح ابال لیں اور ایک ہفتہ صبح و شام ایک گلاس پئیں۔ انہوں نے ایسا ہی کیا الحمدللہ اس ٹوٹکہ کے استعمال سے ان کی پتھری نکل گئی اور آج وہ بالکل صحت یاب ہیں۔ مجھے سردرد یا کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف ہو میں اذان اور افحسبتم والا عمل کرکے خود پر دم کرتا ہوں میں ٹھیک ہوجاتا ہوں‘ کسی دوسرے کو بھی دم کرتا ہوں وہ بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔۔عمل کا طریقہ: سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات اور اذان سات مرتبہ پڑھنی ہے۔ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف۔ (امیرافسر فاروقی‘ کوٹلی)