مسئلہ روحانی ہو یا جسمانی‘ جادو‘ جنات‘ سفلی و کالا جادو‘ گھریلو جھگڑوں میں الجھے ہیں یا کاروباری حالات نے پریشان کررکھا ہے۔ شادی کی بندش ہے یا بے اولادی کا روگ کھائے جارہا ہے‘ اولاد کی نافرمانی نے نیندیں حرام کررکھی ہیں یا بچے تعلیمی میدان میں پیچھے ہیں بس اپنے مسئلے کا سخت تصور کرکے درج ذیل دعا لکھیں اور کسی پاک بہتے پانی میں بہادیں۔ چند دن، چند ہفتے، چند مہینے یہ دعا لکھ کر بہائیں ان شاء اللہ آپ کی تمام دلی مرادیں پوری ہوجائیں گی۔ بے شمار کا آزمودہ آپ بھی آزمائیےبِسْمِ اللہِ الْمَلِکِ الْحَقِّ الْمُبَیْن مِنَ الْعَبْدِ الذَّلِیْل اِلَی الْمَوْلَی الْجَلِیْلِ اِنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّوَ سُوْٓءُالْحُزْنِ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ۔ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ اَنْ تَکْشِفَ عَنِّیْ کُلَّ حُزْنٍ وَتَفَرِّجْ عَنِّیْ کُلَّ حُزْنٍ وَالْحَمْدُلِلہِ وَصَلَّی اللہُ عَلٰی رَسُوْلِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔