محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر ہزاروں‘ کروڑوں رحمتیں‘ برکات اور عافیتیں نازل فرمائے۔ آمین! ۔ ایک مرتبہ درس میں آپ نے سورۂ قریش کے فوائد بتائے۔ اس وقت سے میں زیادہ سے زیادہ سورۂ قریش پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں اور الحمدللہ!میرے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ ابھی گزشتہ ماہ ہی نامعلوم اچانک ہماری فریج کو کیا ہوا‘ آن ہی نہیں ہورہی تھی‘ میں نے سورۂ قریش پڑھنا شروع کردی‘ ابھی چند مرتبہ ہی پڑھی تھی کہ فریج آن ہوگیا۔ میں اور میری ممانی میرے بھائی کے ساتھ سکول جارہی تھیں‘ راستے میں موٹرسائیکل خراب ہوگئی‘ ہم دونوں نے اسی وقت سورۂ قریش پڑھناشروع کردی اور بائیک چلنے لگی۔
الرجی ختم: میری امی کو الرجی تھی‘ انہوں نے روزانہ صبح نہار منہ صرف سات دانے کلونجی کے کھانا شروع کردئیے‘ الحمدللہ انہیں کافی افاقہ ہے۔(ش‘ تلہ گنگ)