Search

قارئین! آگے مکھیوں کا موسم آرہا ہے‘ اگر مکھیاں ناک میں دم کردیتی ہوں‘ کھانا پینا دشوار ہوجائے تو گھر میں جگہ جگہ پودینہ کا پودا لگادیں‘ مکھیاں آپ کے گھر کے بھی نزدیک نہ آئیں گی۔2۔ سالن میں مرچیں زیادہ ہوجائیں تو دو عدد لیموں(سالن کے حساب سےلیموں کم یا زیادہ کرسکتے ہیں) کا رس ڈالیں‘ مرچیں کم ہوجائیں گی۔3۔ دہی اگر کھٹا ہوجائے اور اس کو پھینکنے کے بجائے اس میں چاندی کے زیور بھگو دیں‘ تھوڑی دیر بعد نکال کر پانی سے دھویں تو اس سے زیور بالکل چمک جائے گا۔ (عروج طٰہٰ‘ راولپنڈی)