محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے بچپن میں بہت سخت ٹائیفائیڈ ہوا تو اس کے بعد ہروقت میرے منہ میں چھالے رہتے تھے‘ کبھی میں ہومیو اور کبھی ایلوپیتھک علاج کرواتی‘ مگر دو ماہ بعد پھر ویسے ہی ہوجاتا‘ غرارے کرنے سے منہ ہروقت نیلا رہتا‘ ایک مرتبہ کسی کے بتانے پر میں نے چنبیلی جس کے پیلے پھول ہوتے ہیں‘ اس کے پتے چبائے‘ اللہ تعالیٰ کے کرم سے آج تک میرے منہ میں چھالے نہیں ہوئے‘ پتے چبانے سے فوراً آرام آگیا۔ (حرا ناز‘ ہری پور)