Search

بار بار صرف درس سننے سے دل کی تکلیف ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے تسبیح خانہ آیا ہوں میری زندگی میں سکون آگیا ہے‘ میں نے کبھی نماز نہ پڑھی تھی‘ جمعہ تو کیا عید بھی کبھی دل کیا تو پڑھ لی ورنہ عید والے دن بھی دس گیارہ بجے سو کر اٹھتا تھا۔ مگر جب سے تسبیح خانہ میں درس سننے شروع کیے ہیں‘ نماز پڑھنے کو خودبخود دل چاہتا ہے‘ مسجد میںوقت گزارنے میں سکون محسوس ہوتا ہے۔ گھر میں ہروقت بے چینی‘ بیماری اور تنگدستی تھی جو کہ درس میں آنے اور دو انمول خزانہ پڑھنےسےختم ہوگئی ہے اور ہاں ایک اور مشاہدہ وہ یہ کہ میرے ابو کو دل کی تکلیف تھی‘ سینہ میں درد بھی رہتا تھا‘ بار بار آپ کے درس سننے سے وہ اب بالکل ہشاش بشاش ہوگئے ہیں اور دل کی تکلیف بھی ختم ہوگئی ہے۔ (زبیراحمد‘مظفرگڑھ)