Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ڈاڑھ اور دانت کے درد کیلئے ایک الہامی نسخہ ہے۔کسی بھی ڈاڑھ یا دانت میں درد ہو تو شہادت کی انگلی کو درد والی جگہ پر رکھ کر سورۂ اخلاص‘ سورفلق اور سورۂ ناس ایک ایک مرتبہ پڑھیں‘ درد فوراً ختم ہوجائے گا ان شاء اللہ۔ الحمدللہ دو ماہ سے مجھے افاقہ ہے۔ ضروری نہیں کہ انگلی منہ کے اندر رکھی جائے‘ باہر گال پر بھی رکھ سکتے ہیں۔(مصباح اسلم‘گجرات)